طلبا کو اسکول لے جانے والے ڈرائیورز کی ویکسینیشن لازمی ہے ،اسدعمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ طلبا کواسکول لے جانے والے ڈرائیورز کی ویکسینیشن لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن کا سلسلہ جار ی ہے، 31 اگست کےبعد اسکول ٹرانسپورٹر بغیرویکسین کام نہیں کرسکےگا، 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ کروانےوالےکام نہیں کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 30 ستمبرکے بعد دونوں ڈوز نہ لگوانےوالےہوائی سفرنہیں کرسکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ 80 فیصد اسکولزاساتذہ اوراسٹاف کی ویکسینیشن ہوچکی ہے،15 ستمبر کے بعد موٹرویزپر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی ہوگی، ہوٹل اورگیسٹ ہاؤس میں بھی 31 اگست اور30ستمبرکی پابندیاں لاگوہونگی، 15 اکتوبر کےبعد ویکسین نہ لگوانےوالےپبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکتے۔