کہیں آپ کے شوہر نے دوسری شادی تونہیں کرلی۔۔۔اب شوہر کی دوسری یاتیسری شادی کاپتہ گھربیٹھے لگائیں،مگرکیسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میاں بیوی کارشتہ سب سے مضبوط ہوتاہے لیکن جب تھوڑی بہت نوک جھونک اوربات حد سے زیادہ بڑھ جائے تونوبت دوسری شادی کی آجاتی ہے اورکچھ مرد توتیسری شادی کرنے میں بھی دیرنہیں لگاتے ۔کچھ جگہ توخاتون کومعلوم ہی نہیں چلتااورشوہر دوسری شادی کرکے مزے سے عیش کرتاہے
لیکن بیگمات کوشک توہوجاتاہے پھر مارے مارے پھرتی ہیں پتہ لگانے کے لیے کہ شوہرکی دوسری یاتیسری بیوی کون ہے؟مگر اب ٹیکنالوجی کے اس دورمیں گھربیٹھے شوہر کی بیویوں کے بارے میں پتہ لگاناآسان ہوگیاہے بس ابھی اپناموبائل فون اٹھائیے ابھی اپنے شوہر کاCNIC،تاریخ اجرا کے ساتھ 8009پرمیسج کریں اورجانیں کہ آپ کے پیارے شوہر کے نام سے کتنی بیویاں آرہی ہیں ۔اگرآپ اس نام کی کسی خاتون کونہیں جانتی یاکوئی اجنبی ہوتوفوری نمبر1کامیسیج بھیجیں ۔اوراگرتفصیلات درست ہوں تو2نمبرڈائل کرکےمیسج بھیج دیں ۔دیکھیے کتناآسان ہوگیاہے آپ کے لیے جانناکہ شوہر نے کتناسچ بولاہے اورکتناجھوٹ