فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدفِ تنقید بنایا: آرمی چیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدفِ تنقید بنایا ہے . خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کہی ہے .

ان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا .
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا . انہوں نے کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی .
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی .
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا . آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں