پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے پر آج اجلاس ہو گا، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔


فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاروت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں۔