اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہو گیا . پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کر رہے ہیں .
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفد میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگر حکام شامل ہیں، جو لاہور ایئر پورٹ سے ماسکو روانہ ہوئے ہیں . ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہو گی .
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے . واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن تھا .