پی ٹی آئی رہنماؤں کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مسرت جمشید چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج کیا . اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی پر تشدد ہوا اور پھر ان پر بیسیوں ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں .


انہوں نے کہا کہ ایک بندہ سوال کرتا ہے؟ کون سا عہدہ ہے جس سے سوال نہیں کیا جا سکتا . سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی .
ان کا مزید کہنا ہے کہ ان سوالوں کا جواب چاہیے، جب تک زندہ ہیں سوال اٹھاتے رہیں گے، عدلیہ کو اس بیمار ذہنیت کا جائزہ لینا ہو گا . پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ نے لانگ مارچ پر 30 ہزار لوگ لگا کر عوام کا پیسہ ضائع کیا .

. .

متعلقہ خبریں