100طیار ے بھرکرمہمان آئے اورکروڑوں کاخرچہ کیا۔۔مہنگی ترین شادی کرنے والایہ جوڑاکون ہے؟

نائیجریا(قدرت روزنامہ)شاہی خاندانوں کی شادی کی رسوم ورواج بالکل منفرد ہوتے ہیں اورمحل کی شان وشوکت کے حساب سے رسمیں اداکی جاتی ہیں ۔گزشتہ روزنائیجریاکے صدر کے بیٹے کی شادی مذہبی پیشوا کی بیٹی سے انجام پائی ۔جس کے خوب چرچے سوشل میڈیاپرہورہے ہیں ۔نائیجریاکے صدر کے بیٹے کی شادی مذہبی پیشوا کی بیٹی سے انجام پائی ،جس کے خوب چرچے سوشل میڈیا پرہورہے ہیں ۔

نائیجریاکی ریاست کانوکے ایک قصبے میں امارت بیچی کے محل میں شادی کی تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شاہانہ شادی میں آئے ہوئے زیادہ ترمہمان طیاروں میں آئے ۔یوسف بوہاری کی زہرہ ناصر بایرو سے شادی اس سال نائیجریاکی سب سے بڑی شادی اورشاہی روایات میں سے ایک ہے ۔یوسف بوہاری اورزہرہ ناصر کی ملاقات برطانیہ میںیونیورسٹی آف سرے میں ہوئی تھی۔

دلہن کے والد ناصر ادوبیرو کی تاج پوشی کی رسم منعقد ہوئی جس میں ان کوتاج پہنایاگیااورشاہی خاندان کااہم رکن کے طورپرشامل کرلیاگیا۔لیکن ان کی تاج پوشی میں دلہادلہن نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔نائیجریا کی روایت کے مطابق دولہاکے خاندان نے دلہن والوں کوپانچ لاکھ نائیجرین نائرادیئے جوشمالی نائیجیریامیں شادی میں دئیے جانے والی رقم سے تقریباً10گنازیادہ ہے ۔شادی سے قبل دلہن کی تصاویر پرسوشل میڈیا پربہت شور مچ گیا۔بعض افراد نے دلہن کے لباس کوغیراخلاقی کہہ دیاکیونکہ ان کالباس ماڈرن تھا۔شادی میں مقامی دھنیں بجائی گئیں ۔شاندارآتش بازی کامظاہرہ کیاگیااورنفیس لباس سمیت سونے اورپیتل کے برتنوں میں مہمانوں کوکھاناپیش کیاگیا۔اس شادی کے مکمل اخراجات پاکستانی 12کروڑ سے زائد ہیں۔