پاکستان
عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب ڈراؤنے خواب آئیں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔خواجہ آصف نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکیالیکشن میں 5 سال کے لیے حکومتیں مل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے تو 2 صوبائی حکومتوں کے ساتھ مرکزکا انتخاب لوٹ لیں گے، عمران خان کیسارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب اس کو ڈراؤنے خواب آئیں گے۔