صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہو جائے گا،فواد چودھری
ہمارے استعفوں سے 64 فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی، یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے، انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لائیں گے،رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفوں سے 64 فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی،
پاکستان میں 64 فیصد نشستوں پر الیکشن کرانے ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے، انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لائیں گے، صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد آجائے تو فرق نہیں پڑتا، صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ بدھ یا جمعرات تک ہوجائے گا۔