پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ،ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا‘خواجہ سعد رفیق


مزید 3جہاز جلد شامل ہونے جارہے ہیں ، 6ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے
پائلٹس دوسری ایئرلائنز میں نہ جائیں ،وزارت خزانہ سے پائلٹس کیلئے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے‘میڈیا سے گفتگو
لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ریلویز و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ،ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ،مزید 3جہاز جلد شامل ہونے جارہے ہیں ، 6ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،پائلٹس دوسری ایئرلائنز میں نہ جائیں ،وزارت خزانہ سے پائلٹس کے لیے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے عروج دیکھا مگر اب بدقسمتی سے زوال کی آخری حدوں کو چھو لیا ہے لیکن ہمیں اداروں کو سیدھا کرنا اور چلانے کا پتہ ہے ۔پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے ،
ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی وزیر یا سی ای او کا پروموشن اور فارن پوسٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ،پی آئی اے میں ہر آنے والی حکومت نے اپنی مرضی کی بھرتی کی،10 برس ہوگئے ،وی آئی اے پی لائونج کو بہتر نہیں کیا گیا تھا ،ہم کراچی میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لائونج کو اپ گریڈ کررہے ہیں،اس وقت 10 جہازوں کا اضافہ ناگزیر ہے ،لیز سمیت 3 مزید جہاز جلد شامل ہونے جارہے ہیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 17 کے قریب ایئرپورٹ بند ہیں اور رابطے سے باہر ہیں ،ترکوں نے ثابت کیا کہ پاکستان واقعی برادرانہ ملک ہے ،ترکش ایئرلائن والے ہمارے مسافروں کو یورپ لے کر جارہے ہیں۔کراچی لاہور سمیت 3 پلاٹیریمز کو اپ گریڈ کررہے ہیں ،
جو بھی جہاز آئے گا وہ مرمت کے لیے پینٹ ہوکر واپس جائے گا ،جہازوں کی نشستوں سے فوم غائب ہوگیا ہے اس کو بہتر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے سٹیمولیٹرز سے ہماری بہت بچت ہوگی ،جو پائلٹ ٹیکس کی وجہ سے پاکستان کی ایئرلائن کو چھوڑ کر دوسری ایئرلائن پر جارہے ہیں وہ ایسا نہ کریں،وزارت خزانہ سے پائلٹس کے لیے ٹیکسوں کو آسان کرنے کی درخواست کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دانوں کے قدم اور عمل دیکھا کریں جملوں پر نہ جایا کریں ،عمران خان کی وجہ سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔اس ٹراما سے نکل رہے، ملکر کام کرکے رکاوٹ سے نکلنے کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 6 ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔سعد رفیق نے کہا کہ جعلی ڈگری والوں کو سزائے موت نہیں دی جاسکتی ہے ،ایسا نہیں تھا کہ سارے ہی جعلی ڈگری والے تھے،کوئی چند ایک جعلی ڈگری والا ہوگا ان سب کو ایک لاٹھی کے ساتھ نہیں ہانک سکتے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم…

6 mins ago

آسٹریلیا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

سڈنی (قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ…

11 mins ago

پی سی بی نے ویمن کر کٹ ٹیم کیلئے بھی غیرملکی کوچ کی تلاش شروع کردی، محسن نقوی کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے…

15 mins ago

دورہ آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے…

20 mins ago

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

12 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

12 hours ago