عمران اسماعیل کے کپڑوں سے 4 گولیاں نکلیں، عمران خان کے بیان پر میمز کا طوفان آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے راولپنڈی جلسے میں اس بیان کہ ’’عمران اسماعیل کے کپڑوں سے 4 گولیاں نکلیں ‘‘پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ان پر وزیر آباد میں چلنے والی گولیوں کا تذکرہ کیا گیا جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے میمز کا سامان بن گیا۔
حملے کے وقت عمران اسماعیل عمران خان کے ہمراہ تھے، اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چار گولیاں عمران اسماعیل کے کپڑوں سے نکلیں لیکن وہ بچ گئے۔عمران خان کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین نے میمز بناڈالیں ۔