عمران خان کا اعلان اپنی جگہ مگر ابھی تک اسمبلی سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا،یار محمد رند
پی ٹی آئی کے اراکین میں ہمارا ہم خیال گروپ ہے، ہم خیال دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، گفتگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان اپنی جگہ مگر ابھی تک ہم نے اسمبلی سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین میں ہمارا ہم خیال گروپ ہے، ہم خیال دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔