حکومت بلو چستان نے امن و امان کی صورتحا ل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے پانچ اضلاع میں اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 15روز کے لئے پابندی عائد کر دی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلو چستان نے امن و امان کی صورتحا ل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلو چستان کے پانچ اضلاع میں اسلحہ کی نمائش اور مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 15روز کے لئے پابندی عائد کر دی۔

ایڈیشنل چیف سیکر ٹری بلو چستان زاہد سلیم کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے امن وامان اورعوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضابطہ فوجداری دفعہ 144 C r P C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع پشین ،ڈسٹرکٹ قلعہ عبد اللہ، چمن، ژوب اورمستونگ میں ہتھیاروں کی نمائش ، استعمال اور مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 15روز کے لئے پابندی عائد کر دی ہے ۔