پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات درپیش


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکل کا سامنا ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکرکے پاس ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔یاد رہ کہ 26 نومبر کو عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد حکمران اتحاد نے پنجاب اور کے پی میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

Recent Posts

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

1 min ago

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

20 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

32 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

35 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

43 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

45 mins ago