آصف زرداری سے MQM وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ میں ممکنہ عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی اور تحریک کی ٹائمنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات
قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری @AAliZardari pic.twitter.com/zXjZRGK8Us
— PPP (@MediaCellPPP) November 28, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو ہر ممکن تعاون اور مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی تھی۔