افغانستان سے سٹاف کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کے شکرگزارہیں ،آئی ایم ایف

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے پاکستان کاشکریہ اداکیاگیااورپاکستان کے کلیدی کردارکوسراہاگیا۔افغانستان سے سفارتخانوں اوربین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کے انخلا میں پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات پرعالمی رہنمائوں نے وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کومنیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے خط لکھاگیاہے جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہاہے کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف اسٹاف اوران کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پردل کی گہرائیوں سے مشکورہوں ۔وزیرخارجہ ،وزیرخزانہ ،وزیردفاع اورگورنر سٹیٹ بینک کے کردارکوبھی سراہتے ہیں۔