اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ،ملک میں چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا


سندھ اور پنجاب کے صوبوں میں شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے، اجلاس میں بریفنگ
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارکاملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں چینی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ،وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو طارق محمود پاشا، سیکرٹری، قومی غذائی تحفظ و تحقیق اسپیشل سیکریٹری خزانہ کے علاوہ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور فنانس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں چینی کے دستیاب اسٹاک کی صورتحال اور مستقبل میں اس کی طلب کا جائزہ لیا گیا اور آگاہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اجلاس میں اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب کے صوبوں میں شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے، مزید یہ بات بھی علم میں لائی گئی کہ سیلاب کے باعث صوبہ سندھ میں چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چینی کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے چینی کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

Recent Posts

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

4 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

11 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

18 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

23 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

29 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

34 mins ago