ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے ،سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا بولتے تھے تو عمران خان مدت پوری کرنے کا راگ الاپتے تھے۔ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکآر ہے اور توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں۔مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر واویلا کرتے رہے مگر انکی گفتگو اور کردار میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مغرب کا ایجنٹ ہے اور اسکی ایمائ￿ پر ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔