پی ٹی آئی سندھ کے 26اراکین نے پارلیمانی لیڈر کو استعفے جمع کرا دیے


قائد جب حکم دیں گے استعفے سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیں گے، ووٹ عمران خان کا ہے اور رہے گا، خرم شیر زمان
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے 26اراکین نے استعفیٰ دے دیا،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو تمام اراکین کے استعفے موصول ہو گئے،پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے 26اراکین نے استعفیٰ دے دیا،پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو تمام اراکین کے استعفے موصول ہوئے۔پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے 26اراکین نے اپنے استعفے جمع کرا دیئے ہیں
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر سندھ اسمبلی کے اراکین نے استعفے دئیے،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں،قائد جب حکم دیں گے استعفے سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیں گے،نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا ہے اور رہے گا۔