پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک نے پولیو کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے پیر کو صوبے کے 6 اضلاع کی 203 یونین کونسلز میں شروع ہونے والے 7 روزہ انسداد پولیو مہم پر پیغام میں کہی۔ انسداد پولیو کا مقصد ملک و معاشرے سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ اوراپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، پولیو کا بروقت علاج نہ ہونے کے باعث بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بہت سے ممالک نے پولیو کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا پولیو مہم میں علمائے کرام، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سمیت میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مکتبہ فکرکے یکجاہونے کی وجہ سے کسی حدتک اس بیماری پر قابو پانے میں ہم کامیاب ہورہے ہیں،
ہم پولیو ورکرز کو ان کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتے ہیں،پولیووائرس کے خاتمے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے ہمارا بھی مقصد یہی ہے کہ کس طرح سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے تاکہ ہمارا ملک بھی پولیو سے پاک ہو ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے پولیو ورکرز کو پولیو مہم کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

Recent Posts

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

3 mins ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

10 mins ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

22 mins ago

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

33 mins ago

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

1 hour ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

1 hour ago