قیدیوں کے جیل میں گزرے ہوئے وقت کو کارآمد بنانے کیلئے ہنر دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قیدیوں کے جیل میں گزرے ہوئے وقت کو کارآمد بنانے کیلئے ہنر دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مچھ سے بازیاب ہونے والے کانکنوں کے حوالے سے معلومات لے رہاہوں . یہ با ت انہوں نے پیر کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل ہدہ کادورے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی .
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل ہدہ دورے کے موقع پر چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی . صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ جیلوں کی صورتحال میں محکمے میں بہتری آئے قیدیوں کو سہولت دینے کیلئے کوشاں ہیں . انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے جیل میں گزرے ہوئے وقت کو کارآمد بنانے کیلئے ہنر دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں .
انہوں نے کہاکہ جیل کا دورہ کیا بیروکوں میں قیدیوں کی سہولیات کی جائزہ لیا جارہاہے . انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جیل خانہ جات ملازمین کے وسائل کے مطابق سہولیات دینگے . انہوں نے کہاکہ مچھ سے بازیاب ہونے والے کانکنوں کے حوالے سے معلومات لے رہاہوںکانکنوں کی بازیابی سے متعلق زیادہ علم نہیں شہر سے باہر تھا .