ٹک ٹاکر خاتون سے کس کس نے دست درازی کی کوشش کی ، پتہ لگایا جائے گا . یاد رہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے پر پنجاب حکومت نے واضح موقف اپناتے ہوئے ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کرنے والوں کو سخت سزا دلوانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو حکامات بھی جاری کیے تھے . 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد ، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا . واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا . لاہور پولیس نے راوی روڈ ، بادامی باغ ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کر دیا تھا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ ، تفتیشی ٹیم نے یوم آزادی پر پہنے گئے خاتون کے کپڑے تحویل میں لے لئے .
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون کے زیب تن کپڑے فرانزک بھجوائے جائیں گے ، کپڑوں کی مدد سے ملزمان کے فنگر پرنٹ حاصل کئے جائیں گے .
متعلقہ خبریں