ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔مقامی اخبار’ جنگ‘ نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھجوایا ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کراچی کے بعض عہدیداروں اور کارکنوں کے رویے پر استعفیٰ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل(ن )لیگ کے کارکنوں نے مسلم لیگ ہاوس میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے، ان تمام وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔