حالیہ تنازع پر قیاس آرائیاں، سنیتا مارشل اور حسن احمد کا ردّعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی سنیتا مارشل اور حسن احمد نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کر کے افواہوں کا گلا گھونٹ دیا ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل اور اداکار حسن احمد نے خوشگوار موڈ میں نئی تصویر اپلوڈ کر کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنے رشتے سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر، حسن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہم میں سب ٹھیک چل رہا ہے، آپ اپنا حال سنائیں؟‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sunita Marshall Ahmed (@sunitamarshallofficial)


سنیتا مارشل کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں سمیت شوبز کی مشہور شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حسن احمد نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے منفی کمنٹس اور افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ سب کے اچھے تبصروں کا شکریہ، برے تبصرے کرنے والوں کا خاص شکریہ‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasan Ahmed (@hassan.ahmedofficial)


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سنیتا کا اپنے شوہر، حسن احمد سے متعلق کہنا تھا کہ جب میں اپنے کیریئر کی بلندیوں پر تھی اُس وقت حسن احمد شوبز انڈسٹری میں جدوجہد کر رہے تھے اور کیریئر کے آغاز کا کڑا وقت دیکھ رہے تھے، اُنہیں کبھی کوئی کردار ملتا تھا کبھی نہیں۔
سنیتا کا بتانا تھا کہ مجھے ایک بار انڈسٹری میں کام ملا تو ایک کے بعد ایک ملتا ہی چلا گیا مگر حسن کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا، حسن کو شروع میں بہت مشکل پیش آئی تھی، کبھی کام ملتا تھا تو کبھی نہیں۔سنیتا کے اس انٹرویو پر ردِ عمل دیتے ہوئے حسن احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
حسن احمد کا کہنا تھا کہ سنیتا مارشل نے جو کچھ کہا وہ ان کا اپنا نظریہ ہے جو مجھ سے مختلف ہے، سنیتا کی کہی ہوئی کافی باتیں درست نہیں ہیں، اور اگر درست ہیں بھی تو وہ باتیں میاں بیوی کے درمیان ہی رہنی چاہیے، ہر چیز پبلک نہیں کرنی چاہیے۔