بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بجلی24 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی سستی کرنے کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا اور نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ اس وقت ملک میں ڈالر ہی نہیں ہیں، عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں زیادہ ہیں اور خریدنے کی سکت بھی نہیں ہے۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ تین سال میں ایل این جی کی قلت سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔