معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے شادی کرلی؟ نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہسونیا حسین کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا . سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دلہن کے لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں .







وائرل تصاویر میں سونیا حسین کو اسکن کلر کا عروسی لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے جس روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے وہ اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے .




سونیا حسین کے اس وائرل فوٹو شوٹ پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے .



واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

. .

متعلقہ خبریں