” میر ا گمان ہے کہ کابل میں یوکرین کا نجی طیارہ موجود تھا جسے ۔۔“ یوکرین میں موجود غیر ملکی صحافی نے ٹویٹر پر حیران کن پیغام جاری کر دیا

کیف(قدرت روزنامہ)یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کی جانب سے کچھ دیر قبل دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان کے کابل ایئر پورٹ سے یوکرین کا طیارہ ’ہائی جیک ‘ کر لیا گیا تاہم بعدازاں وزارت خارجہ نے اپنے نائب وزیر کے بیان کی تردید کی اور کہا کہ ہمارا کوئی طیارہ اغواءنہیں ہوا۔اس معاملے پر یوکرین میں برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے ” جوناح فشر “ کا نہایت اہم بیان سامنے آیا ہے ۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں فشر کا کہناتھا کہ ”یوکرین نے کہاہے کہ کابل سے شہریوں کو لانے جانے والے جہازوں میں سے کوئی بھی جہاز ہائی جیک نہیں ہوا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ڈپٹی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں کسی چیز کے بارے میں ساتھ نرمی سے بات کی تھی ، میرا گمان ہے کہ کابل میں یوکرین کا نجی طیارہ موجود تھا جسے فرار ہونے والے افغانیوں نے اپنے قبضے میں لیا تھا ۔