وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تحریک انصاف کو چیلنج


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو دکھائيں گے بڑا مجمع ہوتا کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی جانب سے جاری کی گئی جلسے کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ نے پورے پاکستان سے لوگوں کو بلایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹنڈوجام میں صرف ایک صوبائی حلقے کے لوگ بلائے ہیں اور ہم آپ کو بتائيں گے کہ بڑا مجمع کیا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ شفقت محمود نے سوشل میڈيا پر تحریک انصاف کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بڑا مجمع قرار دیا تھا۔