سمانتھا پربھو صحتیاب، دسمبر میں فلم سیٹ پر واپسی ہوگی


ممبئی(قدرت روزنامہ)سمانتھا پربھو مائیواسٹائیٹس سے صحتیاب ہوچکی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وہ فلم ’کوشی‘ کے سیٹ پر واپس آجائیں گی۔تیلگو زبان کی یہ رومانوی مزاحیہ فلم شیوا نروانا نے لکھی ہے اور اس کے ہدایتکار بھی وہی ہیں۔
کوشی کو 23 دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن سمانتھا اپنے علاج کے لیے امریکا چلی گئی تھیں، جس وجہ سے فلم شیڈول کے مطابق مکمل نہیں ہوسکی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کافی عکس بندی باقی ہے اور فلمساز اب اسے اگلے برس کے موسمِ گرما میں ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔