قرض واپس نہ کرنے پر متعلقہ شخص کی تین بیٹیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ افسوسناک خبر

چنئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قرض واپس نہ کر پانے پر شخص کی تین بیٹیوں کو گھر میں بند کر دیا گیا تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیوں کو بازیاب کروایا ، گھر میں آئی چوتھی لڑکی بھی اس معاملے میں پھنس کر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کے علاقے ’ ارنی ‘ میں 48 سالہ ’ رگو‘ نامی مزدور نے راجن سے تین لاکھ روپے قرض لیا تھا ، راجن ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے مقامی ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا، جبکہ معلوم ہوا ہے کہ راج درحقیقت رگو کا رشتہ دار بھی ہے، تین لاکھ قرض کے بدلے سود سمیت اس نے راجن سے پانچ لاکھ روپے واپس کرنے کو کہا ۔راجن قرض واپس نہ ملنے پر طیش میں آ گیا اور اس نے تینوں لڑکیوں کو گھر میں بند کر دیا ۔لڑکی کا کہناتھا کہ ہمارے والد قرض واپس نہیں کر پائے تواس نے ہمیں گھر میں بند کر دیا ہے جبکہ ہمارے والدین گھر پر موجود نہیں ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔