صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی گئی ہے۔
جسٹس سمن رَفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی گئی ہے۔صدرِ مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ہے۔