اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے . دوران تقریب حاضر سروس، سبکدوش افسران اور خواتین سمیت دیگر شرکاء نے جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں .
جی ایچ کیو میں نئے آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی جنرل ر راحیل شریف کے ساتھ. 🤗 pic.twitter.com/19LkGcErTd
— Khalid Mahmood (@Kmahmood70) November 29, 2022
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی بھی باوقار انداز سے تقریب میں شرکت کی . جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی جناح کیپ اور روایتی شیروانی میں ملبوس تھے .