وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 15 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ای سی سی نے ای سی پی کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق ای سی پی کو 5 ارب روپے فوری طور پر جبکہ 10 ارب روپے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 3 سرکاری بجلی گھروں کو 93 ارب روپے کی ادائیگیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے مطابق 3 سرکای بجلی گھروں کو ادائیگی نجی بجلی گھروں کے برابر ٹیرف پر کی جائے گی۔اجلاس میں

وزارت ہائوسنگ و ورکس کو 55 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اس گرانٹ سے گوجرہ اور ڈی آئی خان میں ترقیاتی اسکمیں مکمل کی جائیں گی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

5 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

14 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

20 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

28 mins ago

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر…

33 mins ago

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ میں حملہ

اترکھنڈ(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ…

41 mins ago