آرمی چیف کی کمان تبدیلی کی تقریب، ’’رانا صاحب اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز نے آرمی چیف کی کمان کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ دلچسپ مکالمہ کے دوران کہا کہ ’’رانا صاحب اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘ . نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ پر تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا .

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مکالمہ کرتے پرویز الٰہی سے کہا کہ چودھری صاحب آپ کے ہاں رواں داری ختم ہو رہی ہے . اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نہیں رانا صاحب رواداری موجود ہے، ختم نہیں ہو رہی . رانا ثنا اللہ نے پھر سوال کیا کہ چودھری صاحب اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟ . پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’رانا صاحباسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘ . وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی تقریب میں ملاقات کی، دونوں وزرائے اعلی کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں