چین کے صدر پاکستان آئیں گے: معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کہا ہے کہ چین کے صدر پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان بھی بہت جلد چین کا دورہ کریں گے . چین ہمارا دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر ہے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں . مشترکہ کیٹی کے اجلاس میں چین سے بات ہوگی . معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان میں 194 بلین روپے کی انویسٹمنٹ باہر سے آئی ہے . رشکئی اکنامک زون خیبرپختونخوا میں قائم ہوا ہے . کراچی سے خام مال لانے میں پیسے زیادہ خرچ ہوں گے . خالد منصور نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ترقی نہیں کرسکا ، زراعت میں استعمال ہونے والا بیج اعلیٰ معیار کا نہیں . چاہتے ہیں افغانستان میں استحکام آئے . . .

متعلقہ خبریں