پنجاب

پنجاب میں خواتین غیر محفوظ، خواتین کیساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ

لاہو(قدرت روزنامہ)پنجاب بھر میں خواتین غیر محفوظ ، سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے ، 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 521خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران پنجاب میں جنسی زیادتی کے 1890 مقدمات درج ہوئے جبکہ 88 خواتین کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔صوبہ بھر میں 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، 107 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، گھریلو لڑائی جھگڑے سمیت 387 خواتین کو قتل کیا گیا ۔ 217 خواتین کو دیگر وجوہات پر قتل کر دیا گیا ۔پنجاب بھر میں 845 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 16 خواتین کو تیزاب پھینک کر شدید زخمی کیا گیا ۔ صوبہ بھر میں خواتین کے اغواء کے 4800 مقدمات درج ہوئے ۔ لاہور میں خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ 400 مقدمات درج ہوئے ۔

متعلقہ خبریں