پنجاب میں خواتین غیر محفوظ، خواتین کیساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ

لاہو(قدرت روزنامہ)پنجاب بھر میں خواتین غیر محفوظ ، سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے ، 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 521خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا . تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا .

گزشتہ سات ماہ کے دوران پنجاب میں جنسی زیادتی کے 1890 مقدمات درج ہوئے جبکہ 88 خواتین کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا . صوبہ بھر میں 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، 107 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، گھریلو لڑائی جھگڑے سمیت 387 خواتین کو قتل کیا گیا . 217 خواتین کو دیگر وجوہات پر قتل کر دیا گیا . پنجاب بھر میں 845 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا . 16 خواتین کو تیزاب پھینک کر شدید زخمی کیا گیا . صوبہ بھر میں خواتین کے اغواء کے 4800 مقدمات درج ہوئے . لاہور میں خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ 400 مقدمات درج ہوئے . . .

متعلقہ خبریں