کراچی والوں کیلئے بجلی سستی کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 2 روپے 14 پیسے سستی کر دی . نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے ہے اور یہ کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے .


نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کراچی کے بجلی کے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا . حکام نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی .
چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی، کیا اتھارٹی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟کے الیکٹرک کے حکام نے جواب دیا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عمل درآمد کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں