ویڈیو: نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کی وسپر چیلنج میں دلچسپ جملے بازی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی سی بی نے قومی کرکٹر نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کی وسپر چیلنج کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں نسیم شاہ اور وسیم جونیئر ایک دوسرے کو وسپر چیلنج یعنی سرگوشیوں میں بولنے کا چیلنج دے رہے ہیں۔
اس دوران نسیم شاہ نے وسیم جونیئر کی اردو کو کمزور قرار دیا اور کہا کہ اگر کان میں نہ بھی کچھ لگا ہو تو وسیم کی اردو سمجھ نہیں آتی۔اس دوران دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے کو سرگوشیوں میں جملے بولے اور خوب ہنسی مذاق کیا۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نسیم شاہ کی بھی اردو کمزور ہے اور وہ کہتے ہیں دن دُگنی رات جُگنی ترقی کرو۔