صبا قمر نے اپنے آپ کو بہترین مشورہ کیا دیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے آپ کو خود ہی ایک بہترین مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر فعال صبا قمر نے کھلی فضا میں دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ایک تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقت کے مزے لینا سیکھو صبا، وقت تو تمہارے مزے لیتا ہی رہے گا۔‘صبا قمر نے ہیش ٹیگ کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گہری بات ہے سمجھ نہیں آئے گی۔‘واضح رہے کہ صبا قمر آئے روز اپنے کسی پراجیکٹ یا اپنی دلکش تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے وہ صبح و شام انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز بھی شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔آج کل اداکارہ اپنے نئے ڈرامے ’تمہارے حُسن کے نام ‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں۔