صبا قمر نے اپنے آپ کو بہترین مشورہ کیا دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے آپ کو خود ہی ایک بہترین مشورہ دے دیا . سوشل میڈیا پر فعال صبا قمر نے کھلی فضا میں دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ایک تصویر شیئر کی .

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقت کے مزے لینا سیکھو صبا، وقت تو تمہارے مزے لیتا ہی رہے گا . ‘صبا قمر نے ہیش ٹیگ کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گہری بات ہے سمجھ نہیں آئے گی . ‘واضح رہے کہ صبا قمر آئے روز اپنے کسی پراجیکٹ یا اپنی دلکش تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں . مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے وہ صبح و شام انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز بھی شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں . آج کل اداکارہ اپنے نئے ڈرامے ’تمہارے حُسن کے نام ‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں . . .

Ad
متعلقہ خبریں