بیٹا میچ کھیل رہا تھا ماں کا انتقال ہو گیا ۔۔ فٹبال میچ کے دوران ماں کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو بھی رلا دیا، دیکھیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ان دنوں فٹبال ورلڈ کپ سے متعلق دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔


رومانیا سے تعلق رکھنے والی ریفری نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب دوران میچ انہیں یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
ریفری اویدیو ہیتاجن 2018 کے نیدرلینڈز اور جرمنی کے دوران میچ ریفری تھے، تاہم والدہ کی طبیعت ناساز ہونے پر پریشان تو تھے تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اب والدہ سے دوبارہ نہیں مل سکیں گے۔

میچ کھیلنے والے کھلاڑی نے بتایا کہ اسے شک ہوا کہ ریفری اویدیو جذباتی ہو گئے ہیں، جب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انہیں علم ہوا اور وہ جذباتی ہوئے تو میچ کے کھلاڑی ان سے تعزیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


اگرچہ واقعہ پرانا ہے تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا وائرل ہو گیا ہے، اگرچہ والدہ کا انتقال تو میچ سے پہلے ہوا تھا تاہم ان کے جذباتی منظر کی وجہ سے ہر ایک شخص دوران میچ ہی ان سے تعزیت کرتا دکھائی دیا۔میچ کے بعد والدہ کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں، اس سب میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ضرور حاصل کر لی تھی۔