ثروت گیلانی نے کس کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اپنے باورچی کے لیے اپنے گھر میں رکشابندھن کے تہوار کے لیے اہتمام کیا۔ثروت گیلانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے باورچی گنیش کے ماتھے پر ٹیکا لگاتی ہیں اور پھر راکھی باندھتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے باورچی گنیش کے لیے راکھی بندھن۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو محسوس ہونا چاہیے کہ ہر پاکستانی ان سے محبت کرتا ہے۔‘خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری نے اپنا ’رکشابندھن‘ کا تہوار منایا تھا جو کہ بھائی اور بہن کےخصوصی رشتے کا تہوار ہوتا ہے۔اس تہوار پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں اور ان کی لمبی زندگی اور صحت کی دعا کرتی ہیں جبکہ بھائی یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اپنی بہنوں کی حفاظت کریں گے اور انہیں کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچنے دیں گے۔