ایک آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا تھا تو زندگی کیسے گزار رہی تھیں ! والدہ اسما عباس کے ساتھ کیوں رہتی تھیں؟ اسما نے پرانی تصویر دکھاتے ہوئے سب کو غمزدہ کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس والدہ کے دنیا سے رحلت کے بعد غم سے نہ نکل سکیں، اسما عباس نے والدہ کی پرانی تصویریں دکھاکر دیکھنے والوں کو غمزدہ کردیا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان والدہ کی ایک آنکھ خراب ہوگئی تھی جس سے انہیں دکھائی نہیں دیتا تھا اور وہ ایک ہی آنکھ سے دیکھ سکتی تھیں لیکن ان کی زندہ دلی کا یہ عالم تھا کہ وہ اکثر بشریٰ سے کہتیں کہ میں ایک آنکھ سے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پسند کے گانے ڈھونڈ لیتی ہوں۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ زندہ دلی انہیں اپنی ماں سے وراثت میں ملی ہے، انہوں نے بتایا کہ والدہ ان کی بہن اسما عباس کے گھر میں رہتی تھیں جہاں اسما کے بیٹے کے گانوں پر اکثر جھومنے لگ جاتیں۔

اسما عباس نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری اور اسما عباس پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ہیں اور ان کی ایک بہن سنبل کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا اور والدہ کے انتقال پر بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ والدہ اب سنبل سے ملیں گی۔