ناصر خان جان نے اہلیہ کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دے دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف کامیڈین و انٹرٹینر ناصر خان جان کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دے دیا گیا ہے۔ناصر خان جان سوشل میڈی کے تقریباً سب ہی پلیٹ فارمز پر یکساں متحرک ہیں۔ناصر خان جان کی جانب سے شادی کے بعد اپنی دو سے تین نئی تصویریں سوشل میڈیا انسٹا گرام، فیس بُک اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں اپنے کمرے میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ناصر خان جان کا اپنی ان پوسٹس کے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُن کی یہ تصاویر اُن کی اہلیہ نے بنائی ہیں۔ناصر خان جان نے اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ خوبصورت تصویر دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی نے بنائی ہے۔‘اس سے قبل ناصر خان جان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی بار باہر جاتے ہوئے کی بھی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ کا صرف مہندی لگا ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اس تصویر میں موجود نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ناصر خان جان نے رواں ماہ کی 12 تاریخ کو شادی کر لی تھی جبکہ ناصر خان جان نے تا حال اپنی اہلیہ کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی ہے۔