سانپوں کو بہنوں سے راکھی بندھوانے والا شخص سانپ کے کاٹنے سے ہی ہلاک ہوگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار میں رکشہ بندھن کے تہوار کے موقع پر انتہائی عجیب اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپوں کا شوقین اور ان کے زہر کا علاج کرنیوالا 25 سالہ من موہن اپنی بہنوں سے سانپوں کی جوڑی کو راکھی بندھوا رہا تھا۔من موہن نے دو سانپوں کو بیک وقت پکڑ رکھا ہے جب کہ راکھی بندھواتے وقت اس کی بہن جب ایک سانپ کو ماتھے پر ٹیکا لگارہی ہوتی ہے اسی وقت دوسرا سانپ آہستہ سے رینگتا ہوا آتا ہے اور من موہن کے پاؤں کے انگوٹھے پر ڈس لیتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد من موہن کے اہلخانہ فوری طور پر اسے ہسپتال لے کر گئے جہاں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔جیونیوز نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سےبتایا کہ موہن زخمی سانپوں کو پکڑا کرتا تھا اور ان کی دیکھ بھال کرتا تھا، اس کے علاوہ وہ سانپ کے ڈسے ہوئے لوگوں کا بھی علاج کرتا تھا۔