لوگ ہاتھ پکڑ کر چوم رہے تھے ۔۔ جنرل ساحر شمشاد اپنے گاؤں پہنچے تو کیا ہوا؟ دیکھیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر ترقی پانے والی جنرل ساحر شمشاد ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں ہیں۔


ساحر شمشاد کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ اپنے آبائی گاؤں پہنچے تو ان کا استقبال کچھ یوں کیا گیا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد اپنے علاقے میں پہنچے تو دھول کی ٹاپ پر ان کے گاؤں والوں نے ان کا استقبال کیا، جبکہ ساتھ ہی پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں مبارک باد دیتے رہے۔
چہرے پر خوشی، آنکھوں میں جذباتی پن اور ہر ایک سے مبارک باد سمیٹتے جنرل ساحر شمشاد نے سب کے دل جیت لیے ہیں، کیونکہ جنرل ساحر شمشاد نے اُس وقت شدید محنت کی اور آج اس عہدے پر پہنچے پر جب ان کے والدین بھی اس دنیا میں نہیں تھے، انہوں نے پاکستانی فوج کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا تھا۔