بھارت میں سنگدل باپ نے دوستوں کو پارٹی دینے کیلئے اپنی ننھی بیٹی فروخت کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے سنگ دِل باپ نے دوستوں کو پارٹی دینے کیلئے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کردیا . مقامی پولیس کے مطابق بدھرام چتومبا نامی شخص نے اپنے دوستوں سے پارٹی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے پاس شراب کا انتظام کرنے کیلئے رقم نہیں تھی .

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے قریبی گاو¿ں کے ایک جوڑے کو اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور 30 ہزار روپے کے عوض اپنی 28 دن کی بچی کو انہیں فروخت کردیا . بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نے بچی کو مجھ سے چھین کر جوڑے کو تھما دیا اور تشدد کے ڈر سے میں نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا . پولیس کے مطابق ملزم کی دو بیویاں ہیں، پہلی بیوی سے اس کے 6 اور دوسری بیوی سے 3 بچے ہیں . پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں