لاہور ہائیکورٹ میں 18ن لیگی ایم پی ایز کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کرنے جار ہے ہیں،عطا تارڑ

بد قسمتی سے ہماری معطلی کے کیسز کی سماعت نہیں ہو رہی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا انتخاب غیر آئینی تھا، اسمبلی تحلیل کرنے کا خدشہ موجود ہے کہ کسی ممبر کو با ہر نہیں رکھ سکتے، ہمارا حق ہے کہ ہمارا موقف سنا جائے، ابھی تک درخواستوں کی سماعت نہیں ہو سکی جو ہماری حق تلفی ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، معاون خصوصی وزیراعظم کی میڈٖیا سے گفتگو
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 18ن لیگی ایم پی ایز کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کرنے جار ہے ہیں،بد قسمتی سے ہماری معطلی کے کیسز کی سماعت نہیں ہو رہی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا انتخاب غیر آئینی تھا، اسمبلی تحلیل کرنے کا خدشہ موجود ہے کہ کسی ممبر کو با ہر نہیں رکھ سکتے، ہمارا حق ہے کہ ہمارا موقف سنا جائے، ابھی تک درخواستوں کی سماعت نہیں ہو سکی جو ہماری حق تلفی ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنماں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں 18 ارکان صوبائی اسمبلی کے ایوان میں داخلے میں معطلی کا کیس جلد سماعت کرنے کی درخواست دائر کررہے ہیں کیوں کہ صوبے کی اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ موجود ہے ۔ ایسی صورت میں کسی بھی ایم پی اے کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کریں گے کہ ہمارا کیس سنا جائے ۔ ہمارا 2 دن سے مشاورتی عمل جاری تھا ۔ تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے ۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے خدشے کے بعد یہ معاملہ اب اہم نوعیت کا ہے ۔ پرویز الہی اسمبلی کو ایسے چلا رہے ہیں جیسے گجرات کی ضلع کونسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوبت یہ نہ آئے کہ معاملہ سڑکوں پر ہو۔ لیگی رہنما عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبر کم کرنے کیلیے ہمارے ارکان کو معطل کیا جاتا ہے ۔ اسپیکر رولز کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ ہم بارہا گزارش کرتے ہیں، مگر ہماری درخواست پر سنوائی نہیں ہوتی۔ ہم عدلیہ کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں مگر ہمارے حقوق کا تحفظ بھی آپ کی ذمے داری ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 min ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

12 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

22 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

38 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

53 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago