قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نسیم شاہ کی فینز سے اپنی تعریف کرائے بغیر جانے نہ دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر شاداب خان بچیوں سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف سن کر اپنی بھی تعریف کروائے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر شاداب کی ریسٹورنٹ میں چائے پیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس دوران نسیم کی فین 3 بچیوں کو بھی پاس کھڑے شاداب سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
۔ویڈیو میں بچیوں کو شاداب سے نسیم شاہ کے حوالے سے پوچھتے دیکھا گیا جس پر شاداب نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو نسیم اچھے لگتے ہیں؟ اس پر بچیوں نے سر ہلا کر اقرار کیا۔بعد ازاں شاداب نے خود ہی بچیوں سے سوال کیا کہ اور کون اچھا لگتا ہے؟ جس پر بچیوں نے نسیم کا نام لیا۔بچیوں کے اقرار پر شاداب کا کہنا تھا کہ بس نسیم اچھے لگتے ہیں تو مجھ سے کیوں ملنے آئی ہو، جس پر بچیوں نے کہا 2 اچھے لگتے ہیں۔بچیوں کے دو کہنے پر شاداب نے خود ہی تصور کرتے ہوئے پوچھا دوسرا میں ہوں نا؟ جس پر بچیاں انکار نہیں کرسکیں۔